مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پہلی مرتبہ یہودیوں کی عبادت گاہ " سیناگوگ " تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کی تکمیل 2022 تک ہوجائے گی۔ اطلاعات کے مطابق " سیناگوگ " عبادت گاہ کی تعمیر کا کام اگلے برس سے شروع ہو گا اور یہ منصوبہ دو برسوں میں پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔ متحدہ عرب امارات کو ہندوؤں اور یہودیوں کے ساتھ خاص لگاؤ ہے اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے بڑے وسیع رقبہ پر مندر کی تعمیر بھی کروائی تھی۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ قریبی تعلقات قائم نہیں ہیں اور اکثر اسرائیلی سیاست دان مختلف بین الاقوامی تقاریب میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات آتے رہے ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں پہلی مرتبہ یہودیوں کی عبادت گاہ " سیناگوگ " تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کی تکمیل 2022 تک ہوجائے گی۔
News ID 1893975
آپ کا تبصرہ